کپتان عبدالصمد نے ٹاس کے دوران ریفری، کمنٹیٹر اور بھارتی کپتان کی غلطی پکڑ لی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستانی کپتان عبدالصمد نے بھارت کے خلاف میچ کے ٹاس کے دوران حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکے کے بارے میں غلط فیصلے کی نشاندہی کر دی، جس کے بعد ٹاس کا نتیجہ پاکستان کے حق میں تبدیل کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے کپتان تلک ورما اور عبدالصمد ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو پاکستانی کپتان نے سکے کے لیے ’ہیڈز‘ کی کال دی۔

بھارتی کپتان تلک ورما نے سکہ اچھالا، جس کے بعد انہوں نے اسے ’ٹیل‘ قرار دیا۔ میچ ریفری نے بھی اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے بھارت کو ٹاس کا فاتح قرار دے دیا۔

تاہم پاکستانی کپتان عبدالصمد نے آگے بڑھ کر سکے کا جائزہ لیا تو اس پر ’ہیڈز‘ موجود تھا۔ عبدالصمد نے فوری طور پر ریفری، کمنٹیٹر اور بھارتی کپتان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اور کہا کہ سکہ دراصل ہیڈز پر گرا ہے، اس لیے ٹاس پاکستان نے جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی سینیئرز فارغ

سکے کو دوبارہ دیکھنے پر عبدالصمد کی بات درست ثابت ہوئی، جس کے بعد میچ ریفری اور کمنٹیٹر نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کو ٹاس کا فاتح قرار دے دیا۔

Scroll to Top