وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے لیے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری کر دی، فنڈز شفاف انداز میں خرچ کیے جائیں گے، ثمر ہارون بلور

گورنرخیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے کی پہلی قسط جاری ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ترقیاتی پیکج کے تحت 10 ارب روپے موصول ہونا خوش آئند ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط سے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کو عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ صوبے کے عوام کو ان کے حقیقی ثمرات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ اقتدار نے پُرامن خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا، ہر محکمے میں بدانتظامی کا راج، صوبے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے گورنر راج لگایا، فیصل کریم کنڈی

ثمر ہارون بلور نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور ان پر بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو ترقیاتی فنڈز کے ثمرات صرف اعلانات کی صورت میں نہیں بلکہ عملی طور پر نظر آنے چاہئیں۔

Scroll to Top