وفاقی پولیس کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

اسلام آباد پولیس میں ڈولفن فورس کے لیے 790 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

اسلام آباد پولیس نے ڈولفن فورس میں 790 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت ملک بھر سے مرد اور خواتین امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

بھرتی کی تفصیلات کے مطابق مجموعی آسامیوں میں 750 کانسٹیبل، 38 اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور سب انسپکٹر کی 2 نشستیں شامل ہیں۔

کانسٹیبل کی آسامیوں کے لیے میٹرک پاس امیدوار اہل ہوں گے، جبکہ اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی پوسٹوں کے لیے بیچلر ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔

بھرتی کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، تاہم پانچ سال کی عمر میں رعایت بھی دی جائے گی۔ مرد امیدواروں کا قد کم از کم 5 فٹ 7 انچ جبکہ خواتین کے لیے کم از کم قد 5 فٹ 2 انچ ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونا مزید سستا یا مہنگا؟ فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 دسمبر 2026 تک اسلام آباد پولیس کے سرکاری ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

پولیس حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواستیں صرف سرکاری ذرائع سے جمع کرائیں اور کسی ایجنٹ کو رقم ادا کرنے سے گریز کریں۔

Scroll to Top