دھریندر فلم کی عکاسی حقیقت لگنے لگی:پنجاب میں ترقی اور سندھ میں محرومیاں،بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے خلاف شہری پھٹ پڑے

 ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں نے بلاول بھٹو کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے لگتا ہے اور ترقی کی جانب بڑھتا ہے، پیپلز پارٹی رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے۔ بلاول بھٹو اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے کے بجائے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سیاسی محاذ آرائی کے بجائے پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کریں۔

شہریوں نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر بھی عوام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں۔

ایک شہری نے سندھ میں غربت، بھوک اور بنیادی سہولیات کی مبینہ عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محرومیاں بدامنی کو جنم دیتی ہیں، سیاسی قیادت کو ان مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قیادت ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے بجائے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو ترجیح دے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانیوں کی زندگی کی سب سے بڑی ترجیح کیا ہے؟سروے رپورٹ کے حیران کن نتائج

 بعض شہریوں کے مطابق پیپلز پارٹی کی موجودہ سیاست کو دیکھ کر انہیں بھارتی فلم میں کی گئی عکاسی حقیقت سے قریب تر محسوس ہونے لگی ہے۔

Scroll to Top