وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے ،مخالفین نے ڈھنڈوراپیٹا اب منی بجٹ آئیگا لیکن الحمداللہ منی بجٹ نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے،جس پر اسحاق ڈار ،وزیر خزانہ سمیت دیگر متعلقہ وفاقی وزرا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں ،سٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کے شکر گزار ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے بارے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑا ، دہشتگردی اور مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے ، پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں ، کامیابی سے معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی اہم کردار ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف کیساتھ طے پانے والے معاہدے مین آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا ، آئی ایم ایف پروگرام میں صوبوں کا وفاق کیساتھ بھرپور تعاون قابل قدر ہے ، دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی حکومت کی انتھک کاوشوں کے باعث اتنا جلد یہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہو ا۔