پاکستان کا پہلا خلا باز مشن:صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کے نام مبارکباد کا پیغام!

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے پہلے خلا باز مشن کے تاریخی سنگِ میل پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی انسانی خلائی پرواز میں شرکت پوری قوم کے لیے فخر اور اعزاز کا ایک عظیم لمحہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی مشن مستقبل میں پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ترقی اور نئے امکانات کے دروازے کھولے گا۔

صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انسانی خلائی پرواز میں شمولیت ملک میں سائنسی تحقیق، سیکھنے کے عمل اور جدید ٹیکنالوجی و جدت کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان کے خلائی پروگرام میں قومی خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO)، سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت اور گرانقدر خدمات کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top