اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز میچ برابر، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر

 ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا آخری گروپ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ، پانچ گول سے برابر ہو گیا جس کے نتیجے میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر میزبان ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ قومی ٹیم فیصلہ کن معرکے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

اہم گروپ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل اور جارحانہ حکمت عملی دیکھنے میں آئی اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر مسلسل حملے کر کے گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا کیے۔ 

دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مقررہ وقت کے اختتام پر سکور پانچ، پانچ گول سے برابر رہا۔

میچ ڈرا ہونے کے بعد بہتر گول اوسط نے ملائیشیا کو فائنل میں پہنچا دیا جبکہ پاکستان کا ایونٹ میں فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : عوام اور کارکنوں کی لاتعلقی؛ خیبر پختونخوا میں فضل الرحمان کی احتجاجی کال بے اثر ثابت ہوگئی

ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملائیشیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Scroll to Top