پیٹرول

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 314 سے کم ہو کر 313 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 348روپے سے کم ہو کر  346 فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر دو ہزار چھبیس سے ہوگا۔

Scroll to Top