خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ صوابی، نوشہرہ اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید دھند،حدِ نگاہ انتہائی کم،موٹروے مسافروں کے لئے پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری!
رپورٹ کے مطابق مالم جبہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کاکول، دیر اور چترال میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا





