عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے دہشت گردی سے متعلق ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے جرم میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید جبکہ 2 فرانسیسی شہریوں کو 15، 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی عدالتی حکام کے فیصلے کے بعد اس مقدمے میں اب تک عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے سزا پانے والے فرانسیسی شہریوں کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔
عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے دہشت گردی سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے جرم میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔
عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اسی مقدمے میں ملوث مزید 2 فرانسیسی شہریوں کو 15، 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے جڑے اس مقدمے کے سلسلے میں اب تک عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے مجموعی طور پر 26 فرانسیسی شہریوں کو مختلف سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
عالمی امور اور قانون کے ماہرین کے مطابق عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فوجی کارروائیوں کے بعد گرفتار ہونے والے غیر ملکی جنگجوؤں کے مقدمات عراق کے انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت مقامی عدالتوں میں چلائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں:فضل الرحمن کو اپنوں نے ہی آئینہ دکھا دیا،فیاض الحسن چوہان نے ناکام احتجاج کے پرخچے اڑا دئے!
قانونی مبصرین کا کہنا ہے کہ عراقی عدالتیں اپنے ملکی دائرہ اختیار کے تحت دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت سزائیں سنا رہی ہیںجبکہ انسانی حقوق کی بعض عالمی تنظیمیں اور یورپی حلقے ان مقدمات کے قانونی طریقہ کار اور سزاؤں کی نوعیت پر اپنے تحفظات اور آراء کا اظہار کرتے رہے ہیں۔





