نوشہرہ: پولیس شہداء کے ورثاء کے لیے افطار ڈنر اور تحائف کا اہتمام

قیام امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نوشہرہ میں ایک خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس حکام نے شہداء کے ورثاء کو عیدی اور گفٹ بھی تقسیم کیے تاکہ انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ ان کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید نے افطار ڈنر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ یہ ہمارے قیمتی اثاثے ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے ورثاء کو درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود اور دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے، جنہوں نے شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں انسداد دہشتگردی عدالت نے چار ملزمان کو سخت سزائیں سنا دی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس بات کا عہد کیا کہ پولیس انتظامیہ شہداء کے ورثاء کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور ان کے ساتھ ان کے دکھ سکھ میں شریک رہے گی۔ افطار ڈنر کے دوران شہداء کے ورثاء نے اس اقدام کو سراہا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ اپنے پیاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Scroll to Top