لاہور کے سیاسی و سماجی حلقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی سنسنی خیز افواہوں اور بے بنیاد قیاس آرائیوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب یہ مصدقہ اطلاع سامنے آئی کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان ٹھوکر نیاز بیگ میں اپنے خطاب کے بعد بخیریت پارک ویو سٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ لاہور واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ فضل الرحمان کی گرفتاری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں رتی برابر بھی صداقت نہیں ہےبلکہ مخصوص عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر محض جھوٹا پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے اور غیر یقینی کی فضا پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرنے کے بعد اپنی معمول کی سرگرمیاں مکمل کرتے ہوئے پارک ویو سٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ لاہور واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
اس پیش رفت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی مبینہ گرفتاری یا حراست میں لیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں اور من گھڑت دعوے مکمل طور پر غلط ثابت ہو گئے ہیں۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے لاہور میں فضل الرحمان کی قیام گاہ اور نقل و حرکت کے حوالے سے مختلف غیر مصدقہ اطلاعات اور قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں جنہیں بنیاد بنا کر بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شرپسند عناصر نے یہ جھوٹی خبر پھیلانا شروع کر دی کہ فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تاہم تازہ ترین صورتحال اور زمینی حقائق نے اس تمام تر پروپیگنڈے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان ملک میں تصادم چاہتے ہیں:عطا تارڑ کے خوفناک انکشافات نے انتشاری گروپ کا ملک دشمن منافقانہ چہرہ بے نقاب کردیا!
ذرائع نے مزید بتایا کہ فضل الرحمان ٹھوکر نیاز بیگ میں اپنے شیڈول کے مطابق خطاب کرنے کے بعد مکمل اطمینان کے ساتھ پارک ویو سٹی لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے۔
ان کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں اور پوسٹس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔





