نئے صوبوں اور ریفرنڈم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مبہم اور غیر واضح طرزِ عمل پر وفاقی حکومت نے سخت اور دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے انہیں آئینہ دکھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو اگر خود کنفیوز رہنا چاہتے ہیں تو رہیں مگر عوام کو کنفیوز نہ کریں اور ساتھ ہی یہ چبھتا ہوا سوال بھی داغ دیا کہ آخر بلاول بھٹو کو عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات اور سیاسی مؤقف کو آڑے ہاتھوں لیا۔
عطا تارڑ نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلاول بھٹو خود کنفیوز رہنا چاہتے ہیں تو رہیں مگر عوام کو کنفیوز نہیں کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے براہِ راست سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے یہ پوچھنا ضروری ہے کہ انہیں عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟ حکومتی حلقوں کی جانب سے اس دوٹوک مؤقف کے سامنے آنے کے بعد سیاسی ایوانوں میں اس بات پر بحث تیز ہو گئی ہے کہ عوامی امنگوں اور رائے عامہ سے گریز کی پالیسی آخر کن مقاصد کے تحت اپنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان ملک میں تصادم چاہتے ہیں:عطا تارڑ کے خوفناک انکشافات نے انتشاری گروپ کا ملک دشمن منافقانہ چہرہ بے نقاب کردیا!
سیاسی تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے سوالات کو بالکل برمحل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری نظام کی اصل روح عوام کی رائے کا احترام اور شفاف مؤقف اپنانا ہے نہ کہ عوام کو ابہام اور کنفیوژن میں مبتلا رکھنا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی رائے سے خوفزدہ ہونے کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی، عوامی فلاح اور ریاستی استحکام کے لیے واضح اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔





