فضل الرحمان ملک میں تصادم چاہتے ہیں:عطا تارڑ کے خوفناک انکشافات نے انتشاری گروپ کا ملک دشمن منافقانہ چہرہ بے نقاب کردیا!

ملکی سیاسی منظرنامے میں ممکنہ احتجاجی سیاست اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کے حوالے سے وفاقی حکومت نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب کر دیے ہیں۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فضل الرحمان اس وقت شدید غصے میں ہیں اور حالات کو جان بوجھ کر تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاہم ریاستی استحکام اور عوامی امن کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ملکی سیاسی صورتحال اور فضل الرحمان کے حالیہ طرزِ عمل پر کڑی تنقید کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ فضل الرحمان اس وقت شدید غصے میں ہیں اور وہ حالات کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں حکومت کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ذاتی ناراضی یا سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے ملک میں تصادم اور بے یقینی کی فضا پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی غرور زمین بوس،تمام خواب چکنا چور:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ سیمی فائنل میں بھارت اے کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست !

سیاسی مبصرین، تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مؤقف کو زمینی حقائق کی درست عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایسے نازک موقع پر کسی بھی سیاسی جماعت یا رہنما کی جانب سے ذاتی غصے کی بنیاد پر تصادم کی سیاست کرنا قومی مفادات کے سراسر خلاف ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام اب انتشار اور احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور ریاستی اداروں و حکومت کے استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Scroll to Top