پشاور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے پشاور میں مقویم امریکی قونصل جنرل شانتی مورے سے ملاقات کی جس میں مختلف دو طرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ن لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے امریکی قونصل جنرل کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ پشاوری چپل کا تحفہ بھی پیش کیا۔
امریکی قونصل جنرل شانتی مورے نے پشاوری چپل کے تحفے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ارباب خضرحیات کا شکریہ ادا کیا۔