قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں لاہور بلیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔
لاہور بلیوز نے پشاور ریجن کا 111 رنز کا ہدف 16 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کر لیا۔
پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں لاہور بلیوز نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ہدف آسانی سے حاصل کیا۔
لاہور بلیوز کی ٹیم نے فائنل میں فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوایا اور پشاور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں چوتھا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ
قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز میں لاہور، پشاور، ایبٹ آباد اور ملتان کی ٹیمیں شریک تھیں۔ پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے ایبٹ آباد کو شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلیوز نے ملتان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔