کوئٹہ سے اندرون ملک 17 دن بعد ٹرین سروس بحال

کوئٹہ سے اندرون ملک 17 دن بعد ٹرین سروس بحال

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 17 روز بعد بحال، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ کر دی گئی۔

 جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے، ٹرین کی 10 بوگیوں میں 400 سے زائد مسافر سوار ہیں، پشاور سے جعفر ایکسپریس بھی کوئٹہ کی جانب رواں دواں ہے۔

رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ٹرین کو روانہ کیا، جمال شاہ کاکڑ نے کہا ٹرین سروس بحالی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا وزیرریلوے کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ٹرین سروس بحال کرائی۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 400 سے زائد مسافروں نے بکنگ کی، ٹرین روانگی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ٹرین روانہ ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی، سکینگ کی گئی، ٹرین کے اندر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلئے روانہ

11مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی، کالعدم بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، حملے میں 26 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو روزہ آپریشن کیا اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

Scroll to Top