جعفر ایکسپریس واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث،ان کو انجام تک پہنچائیں گے، بلوچستان حکومت

جعفر ایکسپریس واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث،ان کو انجام تک پہنچائیں گے، بلوچستان حکومت

بلوچستان کے صوبائی وزرا ظہور بلیدی، شعیب نوشیروانی اورترجمان شاہد رند نے مشترکہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،دہشتگردی میں ملوث افراد کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ دہشتگرد اور عام افراد میں تفریق کرنا ہوگی، چند ہفتوں میں دو دہائیوں کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کئی بار مذاکرات کی آفر کرچکی ہے ،اگر اپوزیشن رہنماؤں کو  مذاکرات کیلئے اختیار چاہئے تو دینے کو تیار ہیں۔

صوبائی وزیر ظہوربلیدی نے کہا کہ دہشتگردوں سے روایتی اورغیرروایتی انداز سے نمٹیں گے، بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیاگیا۔

صوبے کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنائیں گے،محرومیاں،کرپشن اوربیڈگورننس آج سے نہیں دہائیوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے اندرون ملک 17 دن بعد ٹرین سروس بحال

صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان کوغیر روایتی حالات  درپیش ہیں، دہشتگردی سی پیک کوناکام بنانے کیلئے کی جارہی ہے، امید ہے بلوچستان کے شہری دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

Scroll to Top