علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلاف کس بات پر شروع ہوا؟ سینئر صحافی عارف یوسف زئی کا انکشافات

سینئر صحافی عارف یوسف زئی نے پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپو صوبائی صدر بنے تو عاطف خان اور ارباب شیرعلی کو انکے عہدوں سے ہٹادیا۔ آج علی امین صوبائی صدر نہیں تو عاطف خان دوبارہ پشاور ریجن کے صدر بن گئے۔ جنید اکبر صوبائی صدر ہیں، وہ علی امین کے مخالف گروپ کا رکن سمجھا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی تنظیمی تبدیلیاں دراصل اندرونی اختلافات اور تقسیم کو واضح کرتی ہے۔

سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے انکشاف کیا کہ پشاور میں قیام کے دوران بشری بی بی نے جب ٹھیکداروں (کنٹریکٹرز) کے ساتھ ملاقاتیں شروع کیں تو علی امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور نے اعتراض کیا،تلخی اتنی بڑھی کہ کچھ لوگوں کے مطابق ایک دوسرے کو گالیاں دی گئی تھیں۔

علی محمد خان کا کردار بھی مشکوک، 26 نومبر احتجاج میں علی محمد نے کیا کردار ادا کی؟

سینئر صحافی عارف یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی محمدخان پر الزام ہے کہ انہوں نے 26نومبر احتجاج کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی، وہ اس وقت کہاں ہیں اور کس گروپ کا حصہ ہیں؟ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں علی محمد خان کارکنوں کو اسلام آباد سے واپس جانے کی تلقین کرتے رہے اور یہ بتاتے رہے کہ واپس چلے جاو ورنہ فائرنگ ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ بندیاں نئی بات نہیں کیونکہ عمران خان کی موجودگی میں بھی جہانگیرترین، علیم خان، پرویزخٹک، اسدقیصر وغیرہ کے گروپس تھے۔ اب یہ تقسیم مزید شدید ہوگئی ہے بلکہ سیاستدان بمقابلہ وکلاء تک بات پہنچ چکی ہے۔

سینئر صحافی عارف یوسف زئی نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی رمضان پیکج کے 10 ارب روپے کی تقسیم میں شفافیت نہیں تھی بلکہ اپنوں کو نوازا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کہ کم از کم ان 10ارب روپے کی تحقیقات کرائی جائیں کہ کتنے مستحق اور کتنے پی ٹی آئی کارکنان کو یہ رقم دی گئی ہے۔

بی آر ٹی میں کرپشن کی ڈیل کہاں ہوئی تھی اور کون کون ملوث تھا؟

سینئر صحافی عارف یوسفز ئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی آر ٹی میں کرپشن کی ڈیل دبئی میں ہوئی تھی جس میں پرویزخٹک پر اربوں روپے لینے کا الزام ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ سابق وزراء، سیکرٹریز بھی ملوث تھے لیکن آج نہیں کلین چٹ مل گئی۔ دراصل پی ٹی آئی کو کوئی حکومت میرٹ پر نہیں ملی، پوری قیادت کمپرومائزڈ ہیں۔

Scroll to Top