ایبٹ آباد: غیر قانونی پاکٹ گائیڈز کی فروخت پر انتظامیہ کا ایکشن

ایبٹ آباد میں میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی سینٹرز کے 200 گز کے دائرے میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے،

جبکہ امتحانی سینٹرز کے اطراف پاکٹ گائیڈز کی فروخت پر بھی سخت کارروائی کی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف اسٹیشنری شاپس کا دورہ کیا اور امتحانات کے دوران پاکٹ گائیڈز اور فوٹو کاپیوں کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کے لیے کارروائی کی۔ اس دوران دفعہ 144 کے تحت بڑی تعداد میں پاکٹ گائیڈز کو تحویل میں لیا گیا، اور متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس کارروائی کا مقصد میٹرک امتحانات میں نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے تاکہ طلبہ کو ایک شفاف ماحول میں امتحان دینے کا موقع مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی میٹرک امتحانات میں سخت نگرانی کے حوالے سے اہم ہدایات

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد خان نے اس بات کی وضاحت کی کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کے دھاندلی یا نقل کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایسی سرگرمیوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Scroll to Top