عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ،پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سلمان اکرم راجہ

عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ،پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی میں آج ہیں وہ اس کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں وہ عمران خان سے بددیانتی یا بے وفائی نہیں کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں کوئی کشمکش نہیں ،بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ ان کا نام شامل ہو ، عمران خان ہم سے مشاورت کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کس سے ملنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بابر اعوان کا نام میں نے نہیں نکالا ، ان کا نام اگلے ہفتے کی لسٹ میں شامل نہیں تھا ، جیل معاملات چوہدری ظہیر عباس ایڈووکیٹ ، فوجداری مقدمات سلمان صفدر جبکہ آئینی نوعیت کے معاملات بارے میں بھی شامل ہوں ۔

Scroll to Top