سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

2025 کا پہلا سورج گرہن آج 29 مارچ کو ہوگا، جس کا مشاہدہ یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں کیا جا سکے گا۔

تاہم، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں یہ سورج گرہن دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

سورج گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 51 منٹ پر ہوگا، اور یہ 3 بجکر 47 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن 5 بجکر 44 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا، اور یہ بھی جزوی سورج گرہن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

Scroll to Top