شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے ، سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گذشتہ روز تین بجکر اٹھاون منٹ پر تشکیل پاچکا ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا ابوالخیر آزاد کرینگے ، جبکہ صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے ۔

پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید منارہی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان بھی آج عید منانے کا اعلان کررکھا ہے ۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں عید الفطر منائی جارہی ہے ۔

Scroll to Top