پشاورمیں مقیم افغان مہاجرین آج عید منا رہے ہیں،بورڈ بازار تاج آباد میں نماز عید ادا کردی

پشاورمیں مقیم افغان مہاجرین آج عید منا رہے ہیں،بورڈ بازار تاج آباد میں نماز عید ادا کردی

عید الفطر کی نماز کے بعد افغان مہاجرین نے ایک دوسرے کو مبارکباد ،بڑی تعداد میں ایک دوسرے کیساتھ خوشیاں بانٹیں

تفصیلات کے مطابق نماز عید پشاور کے مختلف علاقوں سے آئے افغان مہاجرین نے ادا کی ،پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں روز ہے پر کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو آج عید منا رہے ہیں ۔

افغان شہری نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج عید الفطر کا دن ہے ،عید الفطر کی نماز پڑھی سکیورٹی کے خاص انتظامات تھے ،عید کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عید شاپنگ کی ہے ،بڑے بڑے ہجرے ہیں مہمان کے آنے سے خوش ہوتے ہیں جو آنا چاہتا ہے آجائیں ۔

عید الفطر کے لحاظ سے کئی لوگوں نے نئے کپڑے اور جوتے لیے ہیں اور دوسری طرف کہاجارہاہے کہ شوال کا چاند نظر آجائیگا۔

Scroll to Top