عید تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

عید تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،

پنجاب میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ، سند ھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔

Scroll to Top