پاراچنار ،ضلع کرم میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے،سکیورٹی کے سخت انتظامات

پاراچنار ،ضلع کرم میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے،سکیورٹی کے سخت انتظامات

پارا چنار ، نمازعید میں ہزاروں افراد کی شرکت، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار سمیت ضلع کرم میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ، مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں علامہ فدا حسین مظاہری کی امامت میں نمازِ عید ادا کی گئی ،نمازعید میں ہزاروں افراد کی شرکت ۔

لوئر اور سینٹرل کرم میں بھی نماز عید ادا کی گئی ، ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،پاراچنار میں نمازِ عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Scroll to Top