پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان ٹیسٹ کرکٹر صائم ایوب کو فٹ قرار دے دیا ہے۔
لندن میں اپنی بحالی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی۔ وہ عید سے پہلے لاہور پہنچے تھے۔
صائم ایوب اور وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث آج پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
صائم جنوری میں ٹخنے کے فریکچر کی وجہ سے سائیڈ لائن ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ کرکٹ ایکشن سے دور رہے۔
دریں اثنا، پی ایس ایل 10 سے قبل پشاور زلمی کے متعدد کھلاڑیوں جن میں میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران، مہران ممتاز، معاذ سادات، عبدالصمد، عارف یعقوب اور علی رضا نے ٹیم انتظامیہ کو رپورٹ کر دی ہے۔
کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جب کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔





