خیبر پختونخوا ! اساتذہ کی 16ہزار آسامیوں پر بھرتی ،ایٹا کا تحریر ی امتحان آج منعقد

خیبر پختونخوا ! اساتذہ کی 16ہزار آسامیوں پر بھرتی ،ایٹا کا تحریر ی امتحان آج منعقد

خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی 16 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں ایٹا کا تحریری امتحان آج منعقد ہوا جس میں 80 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے۔

ایٹا حکام کے مطابق صوبے بھر میں 20 امتحانی مراکز قائم کیے گئے جن میں دو مراکز پشاور میں واقع تھے۔ امتحانات کے پر امن انعقاد کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی اور غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔

تاہم ایٹا حکام نے بتایا کہ امتحان کے دوران نقل کی کوشش کرنے والے 9 امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔خواتین امیدواروں کا تعلق ہری پور اور صوابی سے جبکہ مرد امیدواروں کا تعلق بٹگرام، ملاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اور مانسہرہ سے ہے۔

حکام مطابق ان افراد کو جوابی پرچے کا تبادلہ کرنے اور موبائل یا دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر پکڑا گیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام 9 امیدواروں پر ایک سال کے لیے کسی بھی امتحان میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Scroll to Top