ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ن لیگ ارباب خضرحیات نے کہاہے کہ پرویز خٹک کو مسلم لیگ ن کا صوبائی صدر بنانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ارباب خضر حیات نے کہاہے کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے ہیں اور نہ پارٹی کے رکن ہے،پرویز خٹک کی بطور مشیر داخلہ تعیناتی پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا ایک ہی مقام ہے اور وہ امیر مقام ہے،امیر مقام کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا میں پارٹی امیر مقام کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہے،امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔





