خیبر میں 15 ہزار سے زائد سرکاری نصابی کتب پیٹرول پمپ سے برآمد

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے باڑہ میں ایک پیٹرول پمپ سے 15 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں کی کتب برآمد ہوئی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ سب ڈویژنل ایجوکیشن افسر باڑہ شیر زمان آفریدی نے باڑہ کے ایک پیڑول پمپ میں سرکاری سکولوں کے کتب برآمد کرکے تحویل میں لے لیں۔

 

پیٹرول پمپ کے مالکان نے بتایا کہ گزشتہ شب تین ٹرک پمپ پر آئے جن میں سرکاری اسکولوں کی درسی کتابیں موجود تھیں۔ ٹرک ڈرائیورز نے یہ کتابیں پیٹرول پمپ پر اتار دیں اور کہا کہ وہ واپسی پر ان کتابوں کو یہاں سے لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ میں بدعنوانیوں کا انکشاف

ذرائع کے مطابق ان کتب کو ضلع اورکزئی منتقل کیا جا رہا تھا، جہاں تین ٹرک روانہ کیے گئے، تاہم بعض کتابیں باڑہ میں پیٹرول پمپ پر ہی چھوڑ دی گئیں، جس پر مقامی لوگوں نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے کہ کتابیں یہاں کیوں رکھی گئیں۔

 

محکمہ تعلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Scroll to Top