اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر

اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے ہیں۔

فرنچائز کے مطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پہنچنے کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے صحتیابی کا عمل بہت اچھا رہا تھا، تاہم اب انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ سے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا گیا۔

فرنچائز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل چوتھی فتح، کراچی کنگز کو ہرا دیا

اس کے علاوہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور اب ان کا علاج کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Scroll to Top