امریکہ مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری کا خواہاں ہے، قاضی انور کا انکشاف

امریکہ مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری کا خواہاں ہے، قاضی انور کا انکشاف

قاضی انور نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں بل پر عوامی سیمینار منعقد کیاجائے تاکہ لوگوں کو نقصان سے آگاہ کیاجاسکے۔

تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے صدر قاضی انور نے مائنز اینڈ منرلز بل کو خیبرپختونخوا کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کی منظوری کو عوام سے غداری قرار دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر خزانہ کے مطابق یہ بل امریکہ کے دباؤ پر منظور کیا جا رہا ہے۔

قاضی انور کا کہنا تھا کہ یہ بل عوامی ملکیت پر ڈاکہ ہے اور اگر منظور ہوا تو صوبے کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے بانی چیئرمین کی ہدایت پر عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے امریکہ کی دفاعی پالیسی، افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک، اور جیل میں بانی چیئرمین کے مقدمات پر بھی شدید تنقید کی۔

Scroll to Top