اگر جنگ ہوئی تو سکھ پاکستان کے خلاف نہیں، پاکستان کے لیے لڑیں گے، پرمجیت سنگھ

اگر جنگ ہوئی تو سکھ پاکستان کے خلاف نہیں، پاکستان کے لیے لڑیں گے، پرمجیت سنگھ

سکھ فارجسٹس کے رہنما پرمجیت سنگھ پاکستان کے حق میں بول پڑے، کہا اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو سکھ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے لیے لڑیں گے۔

سکھ فارجسٹس کے رہنما پرمجیت سنگھ نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر اپنی گفتگو میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کسی صورت جنگ نہیں کر سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کے خلاف جنگ ہوئی بھی تو سکھ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے لیے لڑیں گے۔

پرمجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت میں ہمیشہ انتخابات سے قبل پاکستان مخالف ماحول بنایا جاتا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندرونی حالات انتہائی خراب ہیں اور پلوامہ حملے کے وقت بھی بھارت میں انتخابات قریب تھے اور اس وقت بھی اسی طرح پروپیگندا کیا گیا تھا۔

سکھ فارجسٹس کے رہنما پرمجیت سنگھ نے مزید کہا کہ چٹی سنگھ پورہ واقعے میں یہ ثابت ہوا کہ اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث تھی اور اس

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی سرکار پر کڑی تنقید، پہلگام واقعے کے بعد انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوالات

پرمجیت سنگھ نے یہ دعویٰ کیا کہ ساری دنیا میں سکھ فارجسٹس نے ہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے اور عالمی سطح پر اپنی تحریک کو بھرپور طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔

Scroll to Top