پاکستان کی جوہری طاقت اور حکمت عملی نے بھارت کے تمام عزائم کو مٹی میں ملا دیا، جنرل (ر) زاہد محمود

اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) زاہد محمود نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی داخلی سیاست پاکستان کے گرد گھومتی ہے اور وہاں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں واضح اضافہ ہو رہا ہے۔

جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر مؤثر اور بھرپور جواب دیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی طاقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اسرائیل کی پالیسیوں کی پیروی کر رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

اپنے تجزیے میں انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ہمسایے کبھی تبدیل نہیں ہو سکتے۔ بھارت اور پاکستان نے ایک ساتھ اسی خطے میں رہنا ہے، اس لیے تصادم کی بجائے امن کا راستہ اپنانا ہی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے،

یہ بھی پڑھیں چین انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا: وزیر خارجہ وانگ یی

جنرل (ر) زاہد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے اور عالمی برادری کو بھی بھارت کی انتہاپسندانہ روش کا نوٹس لینا چاہیے۔

Scroll to Top