واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جلد ہی پاکستان اور بھارت سے رابطہ کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن و استحکام کے قیام کی خواہش رکھتا ہے۔
ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکا کی کوششیں جاری ہیں اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات پر زور دیتا ہے کہ دونوں ممالک کے مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی ٹیم اب کسی صورت بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کے وزیرِ خارجہ کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا ہے تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔





