پاک بھارت کشیدگی کے دوران مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بھارت کے حالیہ رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

مولانا فضل الرحمان نے برطانیہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نازک صورتحال میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کے دفاع کے لیے اپوزیشن اور حکومت ایک صفحے پر ہیں اور پوری قوم اتحاد کے ساتھ بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

Scroll to Top