تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میںمنعقد پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے شہیر آفریدی نے بھارت کے ترجوت سنگھ باوا کو ہرا دیا۔
میڈیا رپورٹس کےتیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جب کہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا
فتح کے بعد شہیر آفریدی اس کیٹیگری میں دُنیا کے 50 بہترین باکسرز میں شامل ہو گئے۔
شہیر آفریدی نے اب تک 17 مقابلےلڑے ہیں، 15 میں کامیاب رہے ، ایک ہارے اور ایک برابر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر
پروفیشنل باکسنگ میں بھارت کے ترجوت سنگھ باوا 8 فائٹس کے بعد اب تک ناقابل شکست تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہیر آفریدی کےلیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا ہے۔





