بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بےنقاب کرنے کےلیے حکومت متحرک، عالمی رہنماؤں سے رابطے

وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر الزامات لگا کر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہے، ترکیہ کا کردار خوش آئند ہوگا۔

دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید مذمت کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ٹارگٹ

یونانی و سوئس وزرائے خارجہ نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت اور غیرجانبدار تحقیقات کی تجویز کو سراہا۔

Scroll to Top