پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ٹارگٹ

پی ایس ایل 10 کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 39، کائل مائیرز 22 ، کالن منرو 9، سلمان علی آغا 0، اینڈریز غوس 8 ،محمد شہزاد 0 ، حیدر علی 10 ، محمد نواز 49 اور نسیم شاہ 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔جیسن ہولڈر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی:وزیر اطلاعات اور ترجمان پاک فوج کل سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے

کوئٹہ کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 جبکہ ابرر احمد ، خرم شہزاد , کائل جیمیسن اور سعود شکیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد کا ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

Scroll to Top