کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 2وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 39، کائل مائیرز 22 ، کالن منرو 9، سلمان علی آغا 0، اینڈریز غوس 8 ،محمد شہزاد 0 ، حیدر علی 10 ، محمد نواز 49 اور نسیم شاہ 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔جیسن ہولڈر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:فالس فلیگ آپریشن:مودی سرکار کا حقائق چھپاتے ہوئے اے آئی کا استعمال

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رلی روسو نے 27 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ محمد وسیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Scroll to Top