سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان ورلڈ بینک سے رجوع کرے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، پاکستان سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر ورلڈ بینک سے رجوع کرے گا۔

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے رابطے میں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے چار رافیل طیاروں کو پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا، جس کے بعد بھارت کی طرف سے کسی قسم کی مزید حرکت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور عالمی برادری پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نہ کی ہوتی تو دنیا سے جارحانہ بیانات آ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی:وزیر اطلاعات اور ترجمان پاک فوج کل سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر جے ڈی وینس کے حالیہ بیان میں جو مؤقف اپنایا گیا وہ امریکی وزارت خارجہ کے بیانات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی سفارتی ذرائع سے یہ تجویز سامنے نہیں آئی کہ پاکستان بھارت کو کسی قسم کا سامنا کرنے سے گریز کرے۔

Scroll to Top