خیبرپختونخوا میں تعلیمی صورتحال تشویشناک، 49 لاکھ بچے اسکولوں سے دور

خیبرپختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جس کا انکشاف صوبائی محکمہ تعلیم کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جس کا انکشاف صوبائی محکمہ تعلیم کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صوبے میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں، جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ جبکہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اس کے علاوہ، اپر چترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ 48 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور حکومت انہیں اسکولوں میں لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا، اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ صورتحال صوبے کی تعلیمی حالت کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے اور حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔

Scroll to Top