وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گذشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادرو ں کی قوم ہے جو اپنے عظم میں فولادی ہےجس کے سپوتوں نے خود کو میدان جنگ سے نکھارا ہے،جو اپنے وطن کی عزت اورحفاظت کیلئے خون کے آخر ی قطرے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات پوری دنیا نے دیکھا لیا کہ عدد ی اعتبار سے کئی گناہ بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں صرف چند گھنٹے لگے۔ہمارے شاہینوں نے فضاوں میں ایسا طوفان بھرپا کیا کہ دشمن چیخ اٹھا ،بھارت کے پانچ جنگی طیارے جو ان کا غرورتھا اب صرف راکھ ملبہ اور نشان عبرت بن چکے ہیں ۔یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا جس میں سکواڈن لیڈر ایم ایم عالم کی گرج تھی جو کل رات دوبارہ پورے زور سے گونجھی اور ہمارے شاہینوں نے دشمن پر ایسی کاری ضربیں لگائی جو وقت کا مرہم بھی کھبی نہیں بھر سکے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 26معصوم شہری شہید اور 46زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ایک سات سال کے شہید بچےارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ہم ابھی پڑھ کرآئے ہیں جو اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر پر تھاکہ ان کو ٹکڑا لگا اور وہ شہید ہوگئے ۔
انہوں نے کہاکہ پورا پاکستان ان شہداء کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ہم یہ عہد کرتے ہیںکہ ان شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا ضرورحساب لیا جائیگا ۔یہ وہ بزدل دشمن ہے جونہتے انسانوں پر وار کرکے خود کو طاقت ور سمجھتا ہے۔





