عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

  تمام تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تعطیل سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور طلبہ و طالبات معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اگر کسی ادارے میں ہنگامی نوعیت کی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس کی اطلاع متعلقہ انتظامیہ براہ راست فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی ! ہسپتالوں میں ہنگامی حالت ، ڈاکٹر ز کی چھٹیاں منسوخ

انتظامیہ نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بلاخوف و خطر اسکول روانہ کریں، کیونکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور تمام ادارے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

Scroll to Top