قصور: بھارتی میزائل حملے میں شہید ہونے والے الہ آباد کے رہائشی مدثر طفیل کی نماز جنازہ آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
جنازہ میں اعلیٰ پولیس حکام، سول و فوجی افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر فضا “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ شرکاء نے شہید مدثر طفیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وطن کے دفاع میں جان قربان کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت سے شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا،صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
نماز جنازہ کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ علاقے میں سوگ کی فضا طاری رہی اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔





