فوڈ اسٹریٹ راولپنڈی میں ڈرون مار گرایا گیا، شہریوں میں خوف و ہراس

فوڈ اسٹریٹ راولپنڈی میں ڈرون مار گرایا گیا، شہریوں میں خوف و ہراس

راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ کے قریب بھارتی ڈرون گر کر تباہ، واقعے کےبعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، کراچی، گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں بھارت کی جانب سے دراندازی کی ایک اور کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ مختلف شہروں میں بھارتی جاسوس ڈرونز کو مار گرایا گیا، جن کی آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

کراچی میں ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن حدید لنک روڈ پر بھی بھارتی ڈرونز گرائے گئے، جن کے دھاتی ملبے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ سندھ کے اضلاع گھوٹکی اور عمر کوٹ میں بھی بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے۔ تاہم، گھوٹکی میں پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

لاہور میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ شہر کے علاقوں والٹن اور برکی میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جب کہ والٹن میں مزید تین ڈرونز گرائے جانے کی اطلاع ہے۔ملک بھر میں سکیورٹی فورسز چوکس ہیں اور دشمن کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top