سینئر صحافی عارف یوسفزئی نے پختون ڈیجیٹل کے ساتھ پوڈکاسٹ میں اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پہل ہم امن کی بات کرتے تھے لیکن اب جبکہ انڈیا نے ہر حد پار کر دی ہے اور پاکستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے تو اب پاکستان کو گھس کر ان کو جواب دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا نے پہلے بے بنیاد الزام لگایا اور پھر اسی الزام کو بنیاد بنا کر حملہ کیا جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
عارف یوسفزئی نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہ صرف پہلگام واقعہ کہ مذمت کی تھی بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ تاہم مودی سرکار نے پاکستان کے اس پیشکش کو درخور اعتنا نہ سمجھا اور رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم کب تک انڈیا کا ظلم سہیں گے۔عارف یوسفزئی نے کہا کہ جنگ کے خطرات موجود ہیں اور کسی بھی لمحے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کیلئے انڈیا کو سبق سکھانے کیلئے منہ توڑ جواب دنیا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا نے پاکستان میں بے گناہ لوگوں نشانہ بنایا ہے اس کے جواب میں پاکستان کو انڈیا کے اندر ذمہ داروں کو نشانہ بنانا چاہئے تا کہ ان کو سبق مل سکے۔





