سکیورٹی زرائع کی پاکستان کی جموں کشمیرائیر پورٹ پر حملے کی تردید

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے جموں کشمیر ائیر پورٹ پر حملہ کردیا ہے۔ جبکہ پاکستانی کے سیکورٹی ذرائع بھارتی میڈیا کے دعووں کی تردید کررہے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے رائٹرز کے مطابق بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اکھنور، سامبا اور کٹھوعہ کے علاقوں میں زور دار دھماکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان اور جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے۔

 ’’دی رائٹرز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق راجستان کے  علاقون اکھنور ، سامبہ اور  کٹھوعہ میں دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ  راجھستان اور جموں کشمیر میں  مکمل بلیک آوٹ ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا اورمقبوضہ جموں کشمیرکے مختلف مقامات پر  بھاری شیلنگ جاری ہے۔

سکیور ٹی زرائع نے پاکستان کی جانب سے ایسے کسی حملے کی تردید کی ہے۔ سکیورٹی زرائع کے مطابق ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کے پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

سکیورٹی زرائع نے مذید کہا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔

Scroll to Top