پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا جواب دینا شروع کر دیا، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی مسلح افواج بھارت کے خلاف مؤثر اور ہدفی ردعمل میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں اور میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے نہ صرف دفاعی اقدامات کو مزید مستحکم کیا بلکہ دشمن کے مخصوص اہداف کو نشانے پر لے کر جوابی کارروائی کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے۔ جوابی کارروائی میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ دشمن کو واضح پیغام دیا جا سکے۔

دہلی ، گجرات اور راجھستان پر تین میزائل داغے گئے ہیں

ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ ہے اور عوام کی طرف سے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی اور اظہارِ یکجہتی جاری ہے۔ “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے مختلف شہروں کی فضائیں گونج رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کیساتھ بات چیت کا وقت نہیں، جوہری کشیدگی کا خطرہ موجود ہے: وزیر دفاع

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top