پاکستان کا جوابی وار جاری، پاکستانی الفتح میزائل کی لانچ, شہید بچوں کے نام

پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے جوابی اقدامات کو مزید تیز کرتے ہوئے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ میزائل پاکستان کے شہید معصوم بچوں کے نام پر لانچ کیا گیا، جو بھارت کی پاکستان میں جارحیت کے دوران شہید ہوئے تھے۔

پاکستان نے اپنے دفاعی عمل کو مزید مضبوط کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکومتی بیانات میں کہا گیا کہ پاکستان ان بچوں کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا، جو بھارتی جارحیت کا شکار بنے۔

اس جوابی کارروائی میں الفتح میزائل نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور اس کا پیغام واضح تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

Scroll to Top